ایک نیوز نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن اس کے مقابلے میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 085 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ایسویس ایشن کے بیان کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی بڑی قیمت ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1752 ڈالر ہوگئی ہے۔