بھنگ یا چرس صحت کے لئے فائدہ مند؟

canabis
کیپشن: canabis
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  جرمنی میں ماہرین نے ڈرائیوروں کےلئے چرس کے استعمال کی حد بڑھانے کا مشورہ دیا ہے  جبکہ چرس کو قانونی قرار دینے کےلئے کئی شہروں میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں ۔

جرمنی میں کینابس یا  چرس کی قانونی طور پر اجازت دیے جانے کی بحث کے دوران ماہرین نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کے لیے کینا بس کے استعمال کی مقدار کی حد میں اضافہ کیا جائے۔ جرمنی میں کینابس یا بھنگ کو قانونی قرار دئیے جانے کی بحث جاری ہے 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر  چرس اعتدال کے سا تھ پی جائے تو اس کے صحت پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں 

امریکا کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کی طرف سے 2013ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بھنگ کا ست یا چرس کے استعمال سے مرگی اور بعض دیگر اعصابی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے ’سائنس آف فارماکولوجی اینڈ ایکسپیریمنٹل تھیراپیوٹکس‘ میں چھپی تھی  اسی طرح امریکا کے نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق یہ حقیقت قریب 10 برس قبل معلوم ہو گئی تھی کہ بھنگ کا ست یا چرس کا استعمال آنکھوں کی بیماری گلوکوما یا سبز موتیے سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ گلوکوما مستقل نابینا پن کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکا کی کینسر سے معلق ویب سائٹ کینسر ڈاٹ آرگ پر 2015ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چرس یا بھنگ نے کینسر کے خطرات میں کمی لانے اور اس کے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیایو ایس ایجنسی فار ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ کے مطابق چرس کینسر کے مریضوں کی ایک مختلف طرح سے مدد کرتی ہے۔ کینسر کے مریضوں کو اکثر علاج کے لیے کیموتھیراپی کرانا پڑتی ہے اور چرس اس کے مضر اثرات میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہے۔

برطانیہ کی نوٹنگھم یونیورسٹی کے محققین کا خیال ہے کہ چرس یا بھنگ دماغ کو صحت مند رکھتی ہے، جس کی وجہ فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ذیابیطس کی شدت کی صورت میں مریض کو اپنے اعضاء اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق چرس اس تکلیف میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

چرس ہیپاٹائٹس سی کے سائیڈ ایفکٹس میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔ بھنگ کے محدود استعمال سے اس مضر بیماری کے سائیڈ ایفیکٹس میں آٹھ فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔