ایک نیوز نیوز: لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجابی گانے "سینے لگ میری جان" پر مجرے سے محظوظ ہونے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قدمہ نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں غیراخلاقی حرکات کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ریلوے کے اے ٹی او غلام قادر کی مدعیت میں ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے منیجر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ اس غیر اخلاقی حرکت سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
واضع رہے کہ تیز گام ٹرین میں خواجہ سرا کو ٹرین کے اندر رقص کرتے ہوئے وڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ڈائننگ کار میں کچھ افراد بھی موجود تھے جو اس سے محظوظ ہو رہے تھے۔ جس جے بعد پاکستان ریلوے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیز گام میں ڈانس پارٹی کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹر کو نوٹس جاری کردیا تھا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لیا تھا۔ جس میں دعوہ کیاگیا تھا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس تھی جس کو شوکازنوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔ تسلی بخش جواب اور وضاحت نہ دینے کی صورت آپریٹر کا لائسنس کینسل کرنے کا کہا گیا تھا۔