ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر محنت و اطلاعات سندھ سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوایا ہے۔
میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفی وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔ بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفی کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی صاحب نے کرنا ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) August 19, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی کے استعفے پر فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔