ایپل صارفین ہوشیار، ڈیٹا ہیک ہونے کا خدشہ

Aug 19, 2022 | 13:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی مصنوعات میں پیدا ہونے والی ایک خرابی سے متعلق ایپل صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک بک، میک کمپیوٹر ہیک ہو سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایپل نے اپنے تمام صارفین کو ایمرجنسی سافٹ ویئر اپڈیٹس انسٹال کرنے کا کہا ہے۔

بدھ اور جمعرات کو ایپل کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی۔ جس میں  سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے متعلق بتایا گیا۔ ایپل کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی آئی فونز کو متاثر کرتی ہے۔ جو آئی فون 6S ماڈل، آئی پیڈ 5ویں جنریشن ، آئی پیڈ ایئر 2 ، آئی پیڈ منی 4 اور تمام آئی پیڈ پرو ماڈلز اور 7ویں جنریشن کے آئی پوڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایپل نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ہیکر ایپل ڈیوائسز کو ہیک کر کے ان میں موجود ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایپل نے ان آئی فون، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز میں سافٹ ویئر اپڈیٹس ریلیز کی ہیں جن کا آپریٹنگ سٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین نے ایپل کے صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرے۔ امریکی سائبرسیکیوریٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکر متاثرہ ڈیوائس کو کنٹرول کرنے کے لیے ان خرابیوں میں سے کسی ایک کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
واضع رہے کہ رواں سال جون میں بھی ایپل اور اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی جاسوسی کا انکشاف ہوا تھا۔
 
انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے انکشاف کیا تھا کہ اٹلی کی ایک کمپنی کے ٹولز کی مدد سے اٹلی اور قازقستان میں ایپل اور اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی جاسوسی کی گئی ہے۔
اٹلی کے شہر میلان میں واقع آر سی ایس لیب کمپنی نے ایسے ٹولز بنائے تھے جن سے پیغامات اور کانٹیکٹ لسٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ میں یہ دعوٰی بھی کیا گیا ہے کہ یورپ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس کے کلائنٹس ہیں۔
 

مزیدخبریں