ایک نیوز نیوز: کیمرج ایسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن ( سی اے آئی ای) نے او لیول ، آئی جی سی ایس ای اور آئی سی ای کے امتحان برائے جون 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
او لیول ، آئی جی سی ایس ای اور آئی سی ای کے امتحان برائے جون 2022 میں پاکستان سے ہزاروں اور دنیا کے لاکھوں طلبا نے حصہ لیا ۔ یادرہے اس سے قبل 11 اگست 2022 کو سی اے آئی ای نے ’’اے لیول‘‘ اور’’ اے ایس ‘‘ کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔
رپو رٹ کے مطابق پاکستانی اسکولوں نے او لیول کے امتحان میں 2 لاکھ سے زائد سبجیکٹ انٹریز کرائی تھیں۔ سی اے آئی ای کے امتحان میں پاکستان بھر کے 628 اسکولوں کے لگ بھگ 50 ہزار طلبانے حصہ لیا۔ پاکستانی طلبا کے پسندیدہ مضامین میں بالترتیب اسلامیات، انگریزی زبان اور پاکستان اسٹڈیز شامل تھیں۔ سی اے آئی ای کی چیف ایگزیکٹوکرسٹین اوزڈن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امتحانی نتائج طلبا کی سخت محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے تعلیم کے لئے 2022کو ایک اور مشکل سال قراردیتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا اب بھی برقرار ہے اور اس سے دنیا بھر میں روزمرہ زندگی متاثرہوئی دنیا بھرمیں سی اے آئی ای کے طلبا کی کثیر تعداد تعلیمی ادارے اور اساتذہ متاثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے مقابلے میں غیرمعمولی ہمت دکھائی اساتذہ نے بچوں کی کامیابی میں ناقابل بیان جذبہ دکھایا۔ جبکہ سی اے آئی ای کی کنٹری ڈائریکٹر عظمی یوسف نے کامیابی حاصل کرنے والے بچوں ان کے خاندان ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو کرونا کے حوالے سے ا یک اور مشکل سال کا مقابلہ کرنے پر مبارک باد تھی انہوں نے کہ کووڈ کے چیلنج کے باوجود طلبا کو کامیابی پر فخر ہونا چاہئیے انہوں نے 2022 کے سی اے آئی ای امتحان کا کامیابی سے انعقاد پر برٹش قونصل کو مبارکبا د دی ہے۔