ایک نیوز نیوز: حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنراسٹیٹ بنک آف پاکستان تعینات کر دیا ہے۔ جمیل احمد کو 5 سال کے لیے گورنراسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمیل احمد اس سے قبل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ۔ انہیں 25 اکتوبر 2018 کو 3 سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔ جمیل احمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بینک میں 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں اہم کرداراداکیا ہے۔
جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے تیار کردہ فہرست میں ڈاکٹر مرتضٰی ،عاصم میراج، ڈاکٹر سعید احمد کے نام بھی شامل تھے۔
واضع رہے کہ رواں سال مئی میں رضا باقر کی مدت پوری ہونے پر مستقل گورنرکا عہدہ خالی ہوا تھا اور اس کے بعد ڈاکٹرمرتضٰی سید نے قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دیے تھے۔