وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

Aug 19, 2022 | 11:50 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نےانسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، تقریب میں بچوں کو قطرے پیلاتے ہوئے کہا آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کےلیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

وزیراعظم کا پولیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کا خاتمہ کر رہی ہیں، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں۔ پولیو ایک جان لیوا مرض ہے بدقسمتی سے پاکستان کے بعض حصوں میں دوبارہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ ورکرز جب آپ کے گھر آئیں تو بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، صرف دو بوندیں بچوں کو پولیو سے بچا سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل اور وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت اور وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب میں شرکت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور پولیو ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں