ایک نیوز نیوز: لاہور ایئرپورٹ پر ڈومیسٹک ڈپارچر سے انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز ہوگیا، تین پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک بریفنگ ایریا کے درمیان سلائیڈنگ ڈور نصب کئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک روانگی میں 6 امیگریشن کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیر ہوا بازی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایات پر عملدرآمد کیا گیا۔امیگریشن، ASF، ANF، کسٹمز، ایئر لائنز، اور CAA کے عملے کی موجودگی کے حوالے سے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔سعودیہ، فلائناس اور کویت ایئرویز سمیت تین پروازیں ڈومیسٹک سائیڈ سے چلائی گئیں،775 بین الاقوامی مسافروں کو ڈومیسٹک ڈپارچر سائیڈ سے بھیجا گیا۔اس اقدام سے رش کے اوقات میں بین الاقوامی سائیڈ پر دباؤ کم ہوگا اور مسافروں کو مزید سہولت کو ملے گی.