سیاسی پریشر ککر چولہے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا: شیخ رشید

Aug 19, 2022 | 11:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حقیقت میں آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں ۔توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکمران مرکز میں پروز الٰہی کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں۔ پروز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔ سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے۔ 21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا۔

مزیدخبریں