رتی گلی میں طغیانی، 5 نوجوان بہہ گئے

Aug 19, 2022 | 11:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سیاحتی مقام رتی گلی جھیل کے علاقے میں بادل پھٹنے اور نالے میں طغیانی کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔جس کی وجہ سے سیاحت کے لیے جانے والے 5 نوجوان بہہ گئےہیں۔

یہ پانچوں لاپتہ افراد اسلام آباد میں زیر تعلیم تھے۔ جن میں سے 4نواجوان ساہیوال کے آپس میں رشتہ دار تھے جبکہ ان کے ساتھ ایک دوست اسلام آباد سے شامل ہوا تھا۔ 

 ڈپٹی کمشنر وادی نیلم کا کہنا ہے کہ رتی گلی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والے ایک نوجوان کی لاش مل گئی ہے۔ لاش وادی نیلم کے علاقے صندوق سیداں سے ملی ہے۔ دیگر نوجونوں کی تلاش جاری ہے۔ پانچوں نوجوان 13 اگست کو وادی نیلم آئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر وادی نیلم کا بتانا ہے کہ نوجوانوں کا 15 اگست سے اپنے اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ 

ڈپٹی کمشیر کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت طلحہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ طلحہ جاوید نارروال کا رہائشی تھا۔ طلحہ کی لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کو وصول کرنے کے لیے لواحقین ناروال سے نکل چکے ہیں۔

مزیدخبریں