مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند،پی ٹی سی ایل ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ

Aug 19, 2022 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے پر "پی ٹی سی ایل" ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ صورت حال پر پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے شمال اورجنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسلئہ رپورٹ ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بند رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کے علاوہ موبائل فون سروس کمپنی یوفون اور اسٹارم فائبر کی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلہ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے  نے مزید کہا کہ کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

ٹوئٹر پر پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ میں خرابی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے شمالی اوروسطی ریجن میں رہنے والوں کو انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی ٹی سی ایل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مزیدخبریں