کرونا کی چھٹی لہر کے وار میں تیزی آگئی

Aug 19, 2022 | 09:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 4 مریض دم توڑ گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 2 سو بارہ ٹیسٹ کئے گئے، 5 سو 10 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 1 سو 64 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ آٹھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں