ایک نیوز نیوز: اسلام آباد پولیس کی جانب سے آج ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ جس میں پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس شہباز گل پر پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد کا کوئی ثبوت موجود ہے تو وہ پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروادے۔
یاد رہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہباز گل پر تشدد کے الزام کی انکوائری کرے اور اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ اس سے قبل شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں کسی تشدد کا ثبوت ثابت نہیں ہوا تھا۔