ایک نیوز : لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوگی ۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق امیدوار آج رات بارہ بجے تک کارنر میٹنگز اور جلسے ریلیاں نکال سکتے ہیں، رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والے امیداروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ قومی اسمبلی کے این اے 119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت نو امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہوگا ، پی پی 147 لیگی امیدوار محمد ریاض اور محمد خان مدنی سمیت گیارہ امیدوار مدمقابل ہیں ، پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی اور محمد قیصر شہزاد سمیت چودہ امیدوار مدمقابل ہیں ، پی پی 158 سے لیگی امیدوار چوہدری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہی سمیت 22 امیدوار آمنا سامنے ہیں ۔
پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت بیس امیدوار مدمقابل ہیں، 21 اپریل کو ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔