ویب ڈیسک:خودبخودفلسطینی پرچم کی ایموجی کی تجویزایپل کےلئےمسئلہ بن گیا،جو آئی فون صارفین کو لفظ’یروشلم‘ ٹائپ کرتے ہیںان کے سامنے فلسطین کا پرچم آ جاتا ہے۔ یہ کمپنی کی جانب سے نئے iOS 17.4.1 اپ ڈیٹ کو نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہودی ٹیلی ویژن کی میزبان نے سوشل میڈیا پوسٹس میں نوٹ کیا کہ ایپل نے کمپنی کے کی بورڈ پر ٹائپ کرنے پر دوسرے ممالک کے دارالحکومتوں کے قومی پرچموں کی تجویز نہیں کی۔ایپل نے بتایا کہ تبدیلی، جو اس کےرائٹنگ سافٹ ویئر کی ایک نئی اپ ڈیٹ کے بعد ہوئی،’جان بوجھ کر نہیں تھی،‘ یہ مستقبل کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کرے گا، لیکن یہ معلوم نہیں کہ ایسا کب ہوگا۔
ایکس سابق(ٹوئٹر) ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں، یہودی براڈکاسٹر نے ایپل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی وضاحت کرے کیونکہ’اسرائیل کے حوالے سے دوہرا معیار ظاہر کرنا یہود دشمنی کی ایک شکل ہے۔‘
ایپل کے مطابق مسئلہ پیشگوئی ایموجی نامی ایک خصوصیت سے متعلق ہے۔ جب آپ پیغامات اور دیگر ایپلیکیشنز میں الفاظ ٹائپ کرتے ہیں تو iPhone ڈیوائسز ایموجیز تجویز کر سکتی ہیں۔ آئی فون ڈیوائسز کے لیے iOS آپریٹنگ سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ساتھ موجود نوٹ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس میں نئی یموجی علامتیں ہیں۔
خیال رہے کہ یروشلم شہر کی حیثیت فلسطینی اسرائیل تنازعات میں سے ایک ہے۔اسرائیلی سارے یروشلم کو اپنا ابدی، غیر منقسم دارالحکومت سمجھتے ہیں، جب کہ فلسطینی اس کے مشرقی حصے کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔
اسرائیل نے 1967 ءکی جنگ میں مشرقی یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد سے بین الاقوامی قانون کے مطابق اسے بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایپل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی خود کو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تلخ تنازع میں ملوث پایا ہے۔پچھلے سال، ایپل کی حریف ٹیک کمپنی، میٹا کو سافٹ ویئر کی خرابی کے بعد معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا تھا اس کی وجہ سے کچھ انسٹاگرام صارفین کے بائیو میں “دہشت گرد” کا لفظ شامل کیا گیا تھا جو اپنی شناخت فلسطینی کے طور پر کرتے ہیں۔