ایک نیوز:پاکستان کے علیم ڈار نے امپائرنگ میں ایک اور اعزاز اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ پانچ سو اکیاون میچز کے بعد وہ لگاتار پچیس سال ذمہ داریاں نبھانے والےدنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔
علیم ڈار نے سولہ فروری دو ہزار کوبطور امپائر سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ سے ڈیبیو کیا۔ تین بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ پانے والے علیم ڈار نے دو سو اکتیس ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی۔
ایک سو پنتالیس ٹیسٹ میچز ان کے ریکارڈ پر ہیں ستر ٹی ٹوئنٹی میچز میں علیم سرور ڈار نے فرائض نبھائے دوہزار دس میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور دوہزار تیرہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز پانے والےعلیم ڈار پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امپائرنگ کرنے کا کارنامہ بھی رکھتے ہیں۔