سانحہ9مئی کیس،علی امین گنڈا پور کی استثنیٰ کی درخواست منظور

Apr 19, 2024 | 16:04 PM

ایک نیوز: عدالت نے سانحہ 9مئی کے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدے میں علی امین گنڈاپور کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نےپراسیکیوشن کی جانب سے گواہان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر، عدالت نے منظور کرلی۔عدالتی طلبی کے باوجود پراسیکیوشن کی جانب سے گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ 
علی امین گنڈاپور کی بریت درخواست پر بھی بحث نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں