ایک نیوز:رواں ہفتےمہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی جبکہ 22اشیاکی قیمتوں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق پیٹرول اورڈیزل مہنگاہونےکے باوجودعید کےبعد پہلےہفتےمہنگائی میں کمی ہوئی۔ ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی میں 0.79 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 28.54فیصد پر آگئی ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے 11 اشیاء سستی اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں آلو17.07 فیصد مہنگے ہوئے، ٹماٹر12.67 اورچکن 11.60فیصد مہنگا ہوا، لہسن 2.88 اوربیف کی قیمت میں 2.56 فیصد کا اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے چینی1.10 اور ڈیزل کی قیمت 2.87 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 8.97 فیصد کی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں کیلے 8.67 اور انڈے 6.67 فیصد سستے ہوئے،پیاز 1.40،کوکنگ آئل 0.45 اورگھی 0.34فیصد سستا ہوا،پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی چارجز 7.16 فیصد کم ہوئے،حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت 2.84 فیصد کی کمی ہوئی۔