پنجاب کے بڑے شہروں میں عالمی سطح کی آئی ٹی حب بناناچاہتے ہیں،مریم نواز

Apr 19, 2024 | 14:55 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آئی ٹی حب بناناچاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈشوزپر رپورٹ پیش کی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں کا اظہار دلچسپی،چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔سنگا پور،انگلینڈ، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کے لئے روڈ شوزپیش کیے جائیں گے۔ملک بھر میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے رواں ماہ سے اگست تک روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ۔
اجلاس کے دوران نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرزکے لئے دو ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے سی او او بریگیڈئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ اور دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

مزیدخبریں