ایک نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات،دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا تھاکہ پاکستان، قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔قازقستان وسطی ایشیائی ریاستوں کا اہم ملک ہے۔ پارلیمانی سفارت کاری دونوں پارلیمانوں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی ۔قومی اسمبلی کے پاک-قازقستان فرینڈ شپ گروپ کو جلد فعال کیا جائے گا ۔
سردار ایاز صادق کامزیدکہنا تھاکہ فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینا قومی اسمبلی آف پاکستانی کی پالیسی کا اہم جزو ہے ۔پاکستان تجارت سمیت تمام اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کاکہنا تھاکہ قازقستان پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافے کا خواہش مند ہے ۔پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ضروری ہے ۔