ایک نیوز:اسرائیل کےمیزائل حملےکی ایران نےتردیدکردی اورکواڈکاپٹرگرانےکادعویٰ کردیا۔
ایرانی جنرل کاکہناتھاکہ اصفہان میں جو زوردار آواز سنی گئی وہ مشکوک اشیا پر فضائی دفاعی فائرنگ کی وجہ سے تھی،ہم ملک کے کسی بھی حصے میں اسرائیلی میزائل حملے کی تردیدکرتےہیں۔
نیشنل سینٹر آف سائبر سپیس ترجمان کاکہناہےکہ بیرونی سرحدوں سے اصفہان یا ملک کے دیگر کسی حصے پر کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا ہے۔ اسرائیل نے ’کواڈ کاپٹرز اڑانے کی صرف ایک ناکام کوشش کی تھی اور کواڈ کاپٹروں کو بھی مار گرایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ جمعہ کی صبح ایرانی شہر اصفہان کے شمال مغرب میں اسرائیلی حملےکی خبرگردش کررہی ہےلیکن اس کےبارےمیں اسرائیل کی فوج اور پینٹاگون دونوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔