ایک نیوز:آرمی چیف سیدعاصم منیرسےسعودی معاون وزیردفاع میجرجنرل طلال بن عبداللہ نےملاقات کی ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق سعودی عرب کےمعاون وزیردفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ کی جی ایچ کیوآمدپراستقبال کیاگیا۔آرمی چیف سیدعاصم منیراور سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کی جانب سے سعودی بری فوج کی استداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا ارادہ کیا ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سعودی وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سعودی معاون وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاکستان سعودیہ دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں شرکت کی،سعودی معاون وزیر دفاع نےپاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیاگیا،اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون کےذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا ،اجلاس میں عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش چیلنجز اور ان کے دفاعی افواج پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق فورم میں اتفاق کیاگیاکہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی پیشرفت کے باعث دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ صورتحال میں تعاون ناگزیر ہے ،زمین، فضا اور سمندری ڈومینز میں طے شدہ صلاحیتوں کے حصول کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کو مزید ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔