سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 پاکستانی جاں بحق

Apr 19, 2023 | 23:44 PM

 ایک نیوز:سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالی گاڑیوں کو ٹریفک حادثہ،9پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔ 
عرب میڈیا کے مطابق القصیم کے قریب پیش آنے والےٹریفک حادثے میں 2 بچے بھی زخمی ہوئے۔ 

رپورٹس کے مطابق  پاکستانی شہری عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض جارہے تھے۔جاں بحق افراد کا تعلق ننکانہ کے گاؤں اسلام نگر اور چک 18 سے بتایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں