ایک نیوز:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں میں عید الفطر کی 5تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔جمعہ سے منگل تک بینک بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا گیا کہ عید الفطر کے باعث ملک بھر کے بینک پانچ روز کے لیے بند رہیں گے۔
عید الفطر کی تعطیلات کے باعث بینک 21 اپریل سے 25 اپریل تک (جمعہ سے منگل تک) بند رہیں گے۔