ایک نیوز:چیف جسٹس کے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے مشورے کے بعد رہنماپی ٹی آئی فواد چودھری نے سیاسی اور قانونی حقیقتوں میں ربط پیدا کرنےکی اچھی کوشش قرار دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم تو پہلےدن سےہی مذاکرات کا کہہ رہےہیں، اسٹیبلشمنٹ کو بھی بیٹھنا چاہیے، سب کو ایک ساتھ بیٹھ کرالیکشن کے رولز آف دی گیمز طےکرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ امید کرتے ہیں حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔وزارت دفاع کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔سیاسی اتفاق رائے ہوا تو 14 مئی کا فیصلہ نافذ کرائیں گےجبکہ سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ کو موخرکرنے کاعندیہ دیتے ہوئےسینئر سیاسی لیڈرشپ کو طلب کرلیا۔