ایک نیوز:سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بارے میں مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا ۔
الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاق کرتی ہیں تو عدالت بھی ان کے ساتھ ہے۔الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر تمام جماعتیں ایک مؤقف پر آ جائیں تو عدالت بھی گنجائش نکال سکتی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ہم نے آپس میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ حکومتی اتحاد ایک مؤقف پر آجائے، اس کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔