اہلیہ کو بولنگ پسند ہے مگر کہتیں ہے بیٹنگ بھی کیا کرو: شاہین آفریدی

اہلیہ کو بولنگ پسند ہے مگر کہتیں ہے بیٹنگ بھی کیا کرو: شاہین آفریدی
کیپشن: Wife likes bowling but says batting too: Shaheen Afridi

 ایک نیوز: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی  کاکہنا ہے کہ اہلیہ کو بولنگ پسند ہے مگر کہتیں ہے بیٹنگ بھی کیا کرو۔
 شاہین آفریدی  سےنجی ٹی وی پرانٹرویو میں انشا سے پہلی ملاقات اور  پھر شادی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔
 شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر شاہین نے کہا کہ میں اب بھی انہیں لالا ہی کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، شاہد آفریدی بظاہر غصے کے تیز لگتے ہیں لیکن وہ بالکل غصے والے نہیں ہیں۔

شاہین سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی کا خیال سب سے پہلے کسے آیا تو انہوں نے جواب دیا 'شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہیں آیا، میرے بھائی اور لالا کی کافی پرانی دوستی تھی، امی رشتہ مانگنے گئی تھیں'۔

انشا سے پہلی ملاقات سے متعلق شاہین نے کہا 'ہماری باقاعدہ کوئی پہلی ملاقات نہیں ہوئی، گھر آنا جانا تھا تو ملاقات ہو جایا کرتی تھی'۔

کرکٹر نے کہا اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہے۔