سلمان خان کی فلم کے نئے گانے میں بچوں کی نظمیں، سنیں اور ڈانس کریں

Apr 19, 2023 | 16:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کا ایک اور گانا ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم کوعید الفطر پر  نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک اورگانا Lets Dance Chotu Motuریلیز کر دیا گیا۔ گانے میں مشہور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے ریپ سنگنگ کی ہے۔اس گانے کی خاص بات اس گانے کے وہ بول ہیں جو بچوں کو زبانی یاد ہوتے ہیں۔ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے اس گانے بول میں بچوں کی انگلش نظموں جیسے ہمٹی ڈمٹی سٹ آن اے وال (humpty dumpty sat on a wall) ، جیک اینڈ جیل وینڈ اپ دی ہل (Jack and Jill Went Up the Hill) ، میری ہیڈ اے لٹل لیمپ (Mary had a Little Lamb) ، جانی جانی یس پاپا (Johny Johny Yes Papa) ، رنگا رنگا روزز (Ringa Ringa Roses) شامل کی گئی ہیں۔

 کسی کا بھائی، کسی کی جان کے اس گانے میں سلمان خان، پوجا ہیگڑے، ویکاتش داگوبتی ، شہناز گل ، جیسے گل سمیت دیگر کاسٹ اور بچوں نے ڈانس کیا ہے۔بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں