ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر پرسن مخدوم شہاب الدین کی 28 اپریل تک حفاظتی منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی نوٹس کیخلاف اینکر پرنس مخدوم شہاب الدین کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ مخدوم شہاب الدین اپنے وکیل شہر افضل مروت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی نے اینکر پرسن مخدوم شہاب الدین کی جانب سے ایف آئی اے طلبی کا نوٹس چیلنج کرنے کے کیس میں 28 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے مخدوم شہاب الدین کو بیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ مخدوم شہاب الدین کو 28 اپریل تک متعقلہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔