ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام اور حسن جاوید شورش عدالت میں پیش ہوئے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن حکام اور دوسرے امیدواروں کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
کراچی کی چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ نےجماعت اسلامی کی درخواست پر بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔عدالت نے کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کلعدم قرار دے دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔