طیبہ گل سکینڈل، ہائیکورٹ کا جاوید اقبال کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

طیبہ گل سکینڈل، ہائیکورٹ کا جاوید اقبال کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےسابق چئیرمین نیب جاوید اقبال اور بیس افسران کےخلاف احتساب عدالت میں جاری کاروائی روکنے کاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےطیبہ گل کیس کی سماعت کی۔سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کےوکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے۔ عدالت میں جاوید اقبال کے وکیل نے موقف اپنایا گیا کہ طیبہ گل نے سابق چئیرمین نیب،ڈی جی نیب لاہور اور دیگرکےخلاف بے بنیاد درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔احتساب عدالت لاہور سمیت متعدد فورمز پر غیر قانونی کاروائی جاری ہے۔طیبہ گل نےسابق چئیرمین اور ڈی جی نیب کےخلاف بے بنیاد درخواستیں مختلف فورمز پر دے رکھی ہیں۔

وکیل نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد درخواستوں کےذریعے کردار کشی کی جارہی ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت طیبہ گل کی درخواستوں پرکاروائی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔

عدالت نے طیبہ گل کیس میں پولیس اوردیگر فورمز پرجاری کاروائیاں بھی روکنے کا حکم دےدیا ہے۔ عدالت نے جاوید اقبال وغیرہ کی درخواستوں پرحکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ عدالت نے طیبہ گل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔