اسلام آباد ایف 8 کچہری میں فائرنگ، پولیس حراست میں ملزم ہلاک

اسلام آباد ایف 8 کچہری میں فائرنگ، پولیس حراست میں ملزم ہلاک

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  ایف 8 کچہری اسلام آباد میں فائرنگ  سے پولیس حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نےپولیس حراست میں ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کچہری میں قتل ہونے والے مقتول کی شناخت زاور علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول زاور علی پر تھانہ کورال میں دو مقدمات درج تھے۔مقتول ملزم زاور علی کو چوری اور تشدد کرنے کے جرم میں گرفتار کیاگیاتھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول زاور علی چار سدہ کا رہائشی تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-19/news-1681899079-1246.mp4