روپے کے مقابلے امریکی ڈالر سستا ہوگیا

Apr 19, 2023 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں 1پیسےسستا ہونے کے بعد 283.90 سے کم ہوکر 283.89 پر بند ہوا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل دن کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہو ا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 42 پیسے کا ہوگیا  تھا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 499پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 114 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,532 جبکہ کم ترین سطح 40,289 رہی ۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں