ایک نیوز : مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کوچنگ نے مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم سے بھی مشاورت کی اور کھلاڑیوں کیساتھ مختلف سیشن کیے۔ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز پر بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات چیت کی اور مستقبل کی پلاننگ سے بھی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ۔ مکی آرتھر آج نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کرینگے۔ مکی آرتھر اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور آئندہ کے معاملات طے کریں گے .
سابق ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ سے سیریز کے ایک یا دو میچز میں ذمہ داری بھی سنبھالیں گے مگر انکے دورے کا اصل مقصد کوچنگ ٹیم کو سیٹ کرنا اور بابر اعظم و دیگر سے مشاورت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کنسلٹنٹ اور سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کل پاکستان پہنچے تھے۔جبکہ کوچنگ سٹاف ، کپتان قومی ٹیم بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چند روز قبل بتایا تھا کہ مکی آرتھر 18 اپریل کو آ رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پی سی بی سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے لیے تیار ہے۔