ایمانداری کی مثال، پولیس نےلاکھوں روپے سے بھرابیگ شہری کو لوٹا دیا

Apr 19, 2023 | 12:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ریلویز پولیس نے ایمانداری کا مثال قائم کرتے ہوئے شہری کا 3 کالاکھ کا بیگ اور موبائل فون ڈھونڈ کر لوٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ڈویژن نے مسافر کا 3 لاکھ روپے سے بھرا بیگ اور موبائل فون ڈھونڈ نکالا۔ضلع جھنگ کا رہائشی ٹرین ہزارہ ایکسپریس میں سمہ سٹہ سے شور کوٹ سفر کر رہا تھا.مسافر جاوید اقبال اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا۔بیگ میں مسافر کے تین لاکھ روپے اور قیمتی موبائل موجود تھا۔

مسافر نے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع انچارج چوکی ریلوے پولیس شورکوٹ کینٹ کو دی جس کے بعد چوکی انچارج فاروق احمد نے فوری طور پر ٹرین اسکارٹ سٹاف سے رابطہ کیا۔ٹرین اسکارٹ سٹاف نے مسافر کی نشاندہی پر بیگ کو طویل جدوجہد کے بعد ڈھونڈ نکالا۔مسافر نے قیمتی بیگ ڈھونڈ کر واپس کرنے پر ریلویز پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوۓ شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں