حسان نیازی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی سےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

حسان نیازی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی سےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی
کیپشن: حسان خان نیازی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی سےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

ایک نیوز:  حسان خان نیازی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی سےمتعلق کیس میں آئی جی ،ڈی جی ایف آئی اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ کل تک طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،حسان خان نیازی کے وکیل نعیم پنجوتھہ ،مرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ   تمام مقدمات، انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،کسی بھی مقدمہ میں کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیسوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔