ایک نیوز: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہسپتال میں آگ لگنے سے 29افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے کئی مریضوں نے ہسپتال کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے علاقے فینگ شائی میں واقع ہسپتال میں کل دوپہر ایک بجے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہسپتال کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ مریضوں نےہسپتال کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی جس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
Patients have been seen climbing out of their windows after a fire broke out in a Beijing hospital, killing at least 21 people
— Sky News (@SkyNews) April 19, 2023
Find out more ???? https://t.co/8xyWy2cBPY pic.twitter.com/B6rDoA5KPI
چینی میڈیا کے مطابق اس خوفناک آگ کی وجہ سے 29افراد جھلس کر چل بسے، 71 مریضوں کو ہسپتال سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک ہسپتال کی عمارت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔