خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نےجواب جمع کرانےکیلئے وقت مانگ لیا

خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نےجواب جمع کرانےکیلئے وقت مانگ لیا
کیپشن: خیبرپختونخوا انتخابات کیس:الیکشن کمیشن نےجواب جمع کرانےکیلئے وقت مانگ لیا

ایک نیوز: پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور نے پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے کیس کی سماعت سماعت کی۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ 18 اپریل کو نگراں حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کا معاملہ ہے، جلد تاریخ دی جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ الیکشن تاریخ گورنر اور الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس کیس کو سنے گے، کیس کسی طور مزید ملتوی نہیں کریں گے، 4 مئی کو کیس سن کر فیصلہ کریں گے۔بعدازاں عدالت نے انتخابات کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔