میڈیا کے خلاف ہتک عزت دعوی تاریخی رقم کے عوض ختم

Apr 19, 2023 | 11:13 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فاکس نیوز نے ڈومینین ووٹنگ سسٹم کے ساتھ بلاک بسٹر ہتک عزت کا مقدمہ نمٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاکس نیوز اور فاکس کارپوریشن نے 2020 کی صدارتی دوڑ میں دھوکہ دہی کے جھوٹے دعوؤں پر الیکشن ٹیک کمپنی، ’’ومینین ووٹنگ سسٹمز ‘‘ کے دائر کردہ بلاک بسٹر ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت سے بچنے کے لیےمفاہمت کی ہے۔امریکا کے متعدد اہم نیٹ ورکس اورسوشل میڈیا  کی جانب سے یہ بریکنگ نیوز دی گئی ہے۔
ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ کے جج نے مقدمے کی سماعت کے مقررہ آغاز سے قبل بنچ سے تصفیہ کا اعلان کیا تھا۔فریقین نے ڈومینین کی اصل مانگ 1.6 بلین ارب ڈالر کی تھی جو کہ پاکستانی 4 کھرب 54 ارب 3 کروڑ اور 45 لاکھ روپے بنتی ہے جس کے بعد دونوں فریقین میں  787,500,000 ملین ڈالرز پر سمجھوتہ ہو ہے جو کہ پاکستانی 64 ارب 65 کروڑ 25 لاکھ بنتے ہیں۔
ڈومینین کے وکیل جسٹن نیلسن نے کہا کہ یہ رقم’’توثیق اور جوابدہی کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ جھوٹ کے نتائج ہوتے ہیں‘‘۔ڈومینین کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ’’فاکس نے ڈومینین کے بارے میں جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا ہے جس نے میری کمپنی، ہمارے ملازمین اور ان صارفین کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا تھا اور ان سب کو جنہیں ہم خدمات فراہم کرتے ہیں۔ کوئی بھی چیز کبھی بھی اس کی تلافی نہیں کر سکتی ہے، اس سارے عمل کے دوران، ہم نے جوابدہی کی کوشش کی‘‘۔’’میڈیا میں سچی رپورٹنگ ہماری جمہوریت کے لیےلازمی ہے‘‘۔
فاکس نیوز نے تصفیہ کے اعلان کے فوراً بعد ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا کہ ’’ہم عدالت کے ان فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں جن کے مطابق ڈومینین کے بارے میں کچھ دعوے جھوٹے ہیں‘‘۔’’یہ تصفیہ اعلیٰ ترین صحافتی معیارات کے ساتھ فاکس کی مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ڈومینین کے ساتھ اس تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا ہمارا فیصلہ تفرقہ انگیز مقدمے کی بجائے ملک کو ان مسائل سے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا‘‘۔

ومینین کمپنی کا مقصد انتخابی دھوکہ دہی کے جھوٹے الزامات نشر کرنے کے لیے فاکس کو جوابدہ ٹھہرانا تھا جو امریکی سیاست میں اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے رہے ہیں۔ سپیریئر کورٹ کے جج ایرک ڈیوس نے مشورہ دیا تھا کہ کمپنیاں اپنے تنازع میں تصفیہ کرنے کی کوشش کریں۔
فاکس نیوز کے اسٹارز جیسے ٹکر کارلسن اور شان ہینٹی،اورکمپنی کے بانی روپرٹ مرڈوک کی چھ ہفتے کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہی کی توقع کی جارہی تھی۔ڈومینین کا دعویٰ تھا کہفاکس نیوز اور اس کی پیرنٹ کمپنی فاکس کارپوریشن نے بنیادی طور پر ووٹنگ کمپنی کے کاروبار کو تباہ کیا اور ٹرمپ کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کی جھوٹی سازش میں اس کے ملازمین کو ملوث کر کے دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔
ڈومینین کے وکلاء نے عدالت میں فائلنگ میں لکھا کہ’’فاکس نے اس ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ نقصان دہ جھوٹ میں سے ایک کو پھیلایا اور اس کی توثیق کی‘‘۔ڈومینین کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹوز سے لےکر حقائق کی جانچ کرنے والوں تک  نیٹ ورک نے جان بوجھ کر ریٹنگ بڑھانے کی خاطر جھوٹ کو بڑھاوا دیا۔

مزیدخبریں