ایک نیوز: نیویارک شہر کے لوئر مین ہٹن میں پیس یونیورسٹی کے قریب ایک پارکنگ گیراج گر گیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی حکام اور مقامی میڈیا کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہی نیویارک کے ہنگامی حکام کا کہنا ہے کہ گیراج کی دوسری منزل پہلی منزل پر گر گئی۔فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہمتعدد کاریں کچلے ہوئے کنکریٹ کے درمیان ایک دوسرے کے اوپر کھڑی ہیں۔
ہنگامی حکام نے کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔نیو یارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہ فائر فائٹرز کو عمارت کے مزید گرنے کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہنگامی عملہ ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نقصان کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر جا رہے ہیں۔