وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپاہی محمد یٰسین کون؟

Apr 19, 2023 | 10:09 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شہدائے پاک سرزمین کو سلام،ارض پاک پر جب بھی آنچ آئی پاکستان  سر زمین کے بیٹوں نے بلا خوف و خطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملتان کےعلاقے مخدوم رشید کے سپاہی محمد یٰسین مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کا جواں مردی اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے دفاع  وطن کی خاطر 14 اپریل 2011 کو شہید ہوگئے تھے۔  شہید سپاہی محمد یٰسین کا تعلق  پاکستان آرمی کی مایہ ناز آزاد کشمیر رجمنٹ سے تھا- سپاہی محمد یٰسین شہیدکی بےپنہا بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہء بسالت سے نوازا گیا۔

سپاہی محمد یٰسین شہید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈیوٹی پر جاتے تو مجھے کہتے دُعا کرو مجھے شہادت کا مرتبہ نصیب ہو۔مجھے فخر ہے کہ میں شہید کی بیوہ ہوں۔میرے لیے یہ بہت صدمے کی بات تھی لیکن شہادت خوش قسمت لوگوں کو ملتی ہے


  سپاہی محمد یٰسین شہید کی بیٹی   کا کہنا ہے کہ سکول میں مجھے شہید کی بیٹی کے نام سے پکارتے ہیں تو مجھے بہت  فخر محسوس ہوتا ہے۔ میرےبابا کی خواہش تھی کہ میں پڑھ لکھ کر ملک اور قوم کی خدمت کروں۔مجھے آرمی بہت پسند ہے اور بڑے ہو کر پاک فوج میں جانا چاہتی ہوں ۔
سپاہی محمد یٰسین شہید کی بہن کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں دیکھویہ  شہیدکی بہن ہے  تو میر ا سر فخرسے بلند ہو جاتا ہے۔ بھائی کے جانے پر افسوس ہے لیکن فخر بھی ہے کہ بھائی میرا ملک کی خاطر شہید ہوا۔شہید نے اپنے لواحقین میں بیوہ،ایک بیٹی، والدہ،بھائی اور بہن سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

مزیدخبریں