عدالت نے پی ٹی آئی کارکن کی گمشدگی کے خلاف درخواست نمٹا دی

عدالت نے پی ٹی آئی کارکن کی گمشدگی کے خلاف درخواست نمٹا دی

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی سوشل میڈیا کے کارکن فہد جمال صدیقی کی گمشدگی کے خلاف درخواست شہری کے واپس لینے پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی سوشل میڈیا ہیڈ محمد ارشد صدیقی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جسے واپس لینے پر نمٹا دیا گیا۔ درخواست گزار  کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ فہد جمال کچھ دن قبل گھر واپس آگئے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے شہری کی واپسی پر درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کراچی سوشل میڈیا ہیڈ محمد ارشد صدیقی اور سوشل میڈیا کے کارکن فہد جمال صدیقی کےگھر واپس آنے پر درخواست نمٹا تے ہوئے سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی تھی۔ درخواست گزار  نے کہا تھا کہ 26 مارچ 2023 کو میرا بھائی صبح گھر سے کسی کام سے نکلا تھا مگر ابھی تک واپس نہیں آیا ۔ وکیل حسنین چوہان نے موقف اپنایا تھا کہ کہ محمد ارشد صدیقی کی گمشدگی کی اطلاع 15 پر کردی گئی تھی۔