ایک نیوز: رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے سندھ 35 لاکھ مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پا کستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان اور سندھ کے بارڈر پر واقع رینجرز چیک پو سٹ حب چوکی سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد صفیان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 1.029کلوگرام آئس اور2.624 کلو گرام کرسٹل بھی برآمد کر لی گئی جس کی ما لیت تقر یباً 35لاکھ روپے ہے۔
ملزم منشیات مسا فر کو چ رجسٹر یشن نمبرPE-3556کے ذریعے حب چو کی سے کراچی میں لے کر آ رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات حب چو کی سے مسافر کو چ کے ذریعے لا کر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کر نے میں ملو ث ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ گرفتارملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔