ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روک دی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ خوراک نے تمام اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز کو فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی سپلائی روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔خط میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ فلور ملز کو مفت آٹا اسکیم کی مد میں گندم کی ریلیز فوری روک دی جائے۔
محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں مفت سرکاری آٹا بدستور تقسیم کیا جارہا ہے، تمام اضلاع میں وافر مقدارمیں مفت سرکاری آٹے کے تھیلے موجود ہیں۔محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ گندم ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فلورملز کو سپلائی بندکردی ہے۔