ایک نیوز: صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار شہری امتیاز چودھری نے موقف اپنایا کہ صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔
درخواست گزار شہری امتیاز چودھری نے مزید موقف اپنایا کہ صدر نے پارلیمان کی جانب سے بھیجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری دی نہ نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر دستخط کیے۔