9ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں کمی

9ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی
کیپشن: There was a significant decrease in the imports of mobile phones in 9 months

ایک نیوز:پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 463 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدکم ہے۔
اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 1.596 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر15 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 92 فیصد کم ہے، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونزکی درآمدات پر184 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔