لاہور:سی آئی اے پولیس کامبینہ مقابلہ،2ڈاکوہلاک

لاہور:سی آئی اے پولیس کامبینہ مقابلہ،2ڈاکوہلاک
کیپشن: Lahore: CIA police combine encounter, 2 robbers killed

ایک نیوز : ہربنس پورہ کے علاقے میں رات گئے سی آئی اے سول لائنزپولیس کامقابلہ ،2ڈاکوہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں رات گئےسی آئی اےسول لائنز کامبینہ طورپرڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ہوا۔جس میں شوٹراورریکارڈیافتہ عثمان نامی اشتہاری ہلاک ہوگیا۔
پولیس کاکہناہے کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عثمان کونشاندہی کیلئے ہربنس پورہ لےکرجارہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کردیاجس پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے عثمان زخمی ہوگیااورپولیس معجزانہ طورپر محفوظ رہی ۔
زخمی شوٹرعثمان کوہسپتال لےجاتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا۔
پولیس کامزیدکہناتھاکہ اشتہاری شوٹرعثمان کے ساتھی اندھیرے میں فرارہوئے توپولیس پارٹی نے ان کاپیچھاکیا۔جس پر پولیس اورملزمان کاباٹاپورمیں پھرسے آمناسامناہوگیااوردوطرفہ فائرنگ میں ہربنس پورہ میں ہلاک اشتہاری عثمان کاساتھی ظہیربھی ماراگیا۔