ایک نیوز:ملائیشیاسے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نےاپنی پانچ سالہ بچی کوسکول جانے کیلئے مرسیڈیزتحفے میں دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بچے ہمیشہ سکول جانے میں کافی پریشان کرتے ہیں، کبھی نہ جانے کا کوئی بہانا اور کبھی رونا دھونا، والدین جو بچوں کی اس عادت سے پریشان ہوتے ہیں، کچھ نہ کچھ حل ڈھونڈتے ہیں تاکہ بچہ خوشی سے سکول جائے۔
اسی حوالے سے ملائیشین والدین نے اپنی بیٹی کو صرف اس لیے مرسیڈیز بینز گفٹ کی تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو اور اس کا سکول جانےکا دل بھی کرے۔
کاروباری خاتون فرحانہ زہرہ کاکہناتھاکہ ان کی پانچ سالہ بیٹی فاطمہ نے جنوری میں بیمار ہونے کے بعد سکول جانا چھوڑ دیا تھا، ان کی بیٹی جب صحت یاب ہوئی تو اس نے یہ کہنا شروع کردیا کہ میں ابھی بہت چھوٹی ہوں اور سکول نہیں جاؤں گی۔
تاہم فرحانہ نے اپنی بیٹی کے دل میں سکول جانے کی خواہش پیدا کرنے کیلئے اس سے پوچھا کہ وہ اپنی سالگرہ پر کیا تحفہ لینا چاہے گی؟ بچی نے کہا وہ یا تو لگژری مرسیڈیزیا بی ایم ڈبلیو لینا چاہتی ہے۔
فرحانہ نے فاطمہ سے وعدہ کیا کہ اگر اسے مرسڈیز جی ویگن مل گئی تو وہ سکول جانا شروع کردے گی۔
لگژری گاڑی سالگرہ کے روز بچی کو تحفے میں دی گئی جس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہے۔