ایک نیوز:فلپائن کی ٹک ٹاکرنے اذان سے متاثرہوکررمضان المبارک میں اسلام قبول کرلیااورنیااسلامی نام زینب رکھ لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیونا جیمزنامی ٹک ٹاکر نے دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں اسلام قبول کیااوران کا اسلامی نام زینب رکھا گیا اور اب وہ قرآن پڑھنے کیلئے آن لائن کلاسز بھی لے رہی ہیں۔
فیونا جیمز 8 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اذان کی آوازیں اتنی مسحور کن محسوس ہوئیں کہ وہ راہ حق کی تلاش میں نکل پڑیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر سلمان نے حق کی جانب اس سفر میں فیونا جیمز کی کافی مدد کی۔ بالآخر فلپائنی ٹک ٹاکر نے دل کا سکون پالیا اور کائنات کی سب سے عظیم حقانیت ان کے سامنے عیاں ہوگئی۔
فیونا جیمز کاکہناتھاکہ جب سے متحدہ عرب امارات آئی ہوں۔ اذان کی آواز میں کشش محسوس کر رہی تھی۔ جیسے کوئی مجھے بلا رہا ہے۔ پہلے میں نے اسے اپنا خیال سمجھا۔
فیونا جیمز کے مطابق یہ کیفیت بڑھتی گئی تو میں نے اسلام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔
فلپائن کی ٹک ٹاکرنےاذان سے متاثرہوکر اسلام قبول کرلیا
Apr 19, 2023 | 04:33 AM